Nature Impact Factor

Tuesday, August 22, 2023

[New post] ایوانِ صدر میں ایک فائل آخر کیسے چلتی ہے؟

Site logo image KHAWAJA UMER FAROOQ posted: " کیا صدر کے دستخط کے بغیر کوئی بل قانون بن سکتا ہے؟ وزارتوں یا دیگر اداروں سے صدر کے پاس دستخط کے لیے پہنچنے والی فائلز میں کئی تکنیکی مسائل ہو سکتے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لیے ایوان صدر کے عملے اور متعلقہ وزارتوں کے درمیان خط و کتابت جاری رہتی ہے۔ ال" Pakistan Insider

ایوانِ صدر میں ایک فائل آخر کیسے چلتی ہے؟

KHAWAJA UMER FAROOQ

Aug 22

کیا صدر کے دستخط کے بغیر کوئی بل قانون بن سکتا ہے؟ وزارتوں یا دیگر اداروں سے صدر کے پاس دستخط کے لیے پہنچنے والی فائلز میں کئی تکنیکی مسائل ہو سکتے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لیے ایوان صدر کے عملے اور متعلقہ وزارتوں کے درمیان خط و کتابت جاری رہتی ہے۔ البتہ قومی اسمبلی یا سینیٹ سے پارلیمانی امور کا ذیلی محکمہ متعلقہ بل کو پہلے پرائم منسٹر ہاؤس بھیجتا ہے جہاں سے یہ بل صدر کو بھیجا جاتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 75 میں کسی بھی بل پر صدر کے دستخط ہونے اور نہ ہونے کی صورت میں لائحہ عمل درج ہے۔ آئین کے اس آرٹیکل کے مطابق صدر کے پاس جب بھی کوئی بل جاتا ہے تو ان کے پاس دو راستے ہیں، ایک تو یہ کہ وہ اس بل کو منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیں اور یوں یہ ایکٹ ایک قانون بن جاتا ہے۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ اس پر دستخط نہ کریں اور اسے ترامیم کی درخواست کے ساتھ واپس پارلیمان بھیج دیں۔ خیال رہے کہ یہ سب کرنے کے لیے صدر کے پاس 10 دن کا وقت ہوتا ہے۔ اور مَنی بل کے علاوہ کوئی بھی بل واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔

اسی شق میں آگے چل کر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب صدر یہ بل دستخط کے بغیر واپس بھیج دیں تو یہ بل اب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر مزید بحث ہو گی۔ اکثریتی ووٹ سے منظور ہونے کے بعد اب یہ بل ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس سے ہوتا ہوا ایوان صدر پہنچے گا۔ مشترکہ اجلاس سے آنے والے اس بل پر صدر کو دس دن کے اندر دستخط کرنا ہوتے ہیں اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں 10 دن کے بعد یہ بل خودبخود ہی قانون میں تبدیل ہو جاتا ہے اور صدر کے دستخط کی ضرورت نہیں رہتی۔ پاکستان میں قانون سازی کے لیے کیا صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں اور اگر صدر کوئی بھی قانونی راستہ اختیار نہ کریں تو کیا کوئی بل خود ہی قانون بن جاتا ہے؟ ان سوالوں کا جواب دینے سے پہلے ذرا یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ایوانِ صدر میں ایک فائل آخر چلتی کیسے ہے۔
ایوانِ صدر سے وابستہ رہنے والے ایک سابق افسر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس اور پریزیڈنسی یعنی ایوانِ صدر کا اسٹاف دو ڈپارٹمنٹس میں منقسم ہوتا ہے۔ ان میں سے پہلا ڈپارٹمنٹ 'انٹرنل ونگ' کہلاتا ہے جس کی سربراہی صدر اور وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کرتا ہے۔

ملٹری سیکرٹری عموماً ایک ون سٹار فوجی افسر ہوتا ہے، جسے بریگیڈیئر کہا جاتا ہے۔ ملٹری سیکرٹری کے ماتحت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری اور ان کے ماتحت تین اے ڈی سیز ہوتے ہیں جو تینوں مسلح افواج کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے ماتحت ایک ٹیم سکیورٹی افسران و عملہ اور ایک ٹیم پروٹوکول آفیسرز اور عملے پر مشتمل ہوتی ہے۔ انٹرنل ونگ کا کام صدر کے ذاتی امور چلانا، ان کی سکیورٹی، اندرونِ ملک اور بیرونِ دورے اور ملاقاتیں وغیرہ منظم رکھنا ہوتا ہے۔ ایوان صدر کی دوسری ونگ کی سربراہی سینیئر ترین بیورکریٹ افسر یعنی سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ کرتے ہیں۔ یہ 21ویں گریڈ کے سرکاری افسر ہوتے ہیں۔ ان کے ماتحت ایک مکمل سیکرٹریٹ ہوتا ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، جوائنٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر دفتری عملہ شامل ہوتا ہے۔ کسی بھی قسم کی فائل جس پر صدرِ مملکت کے دستخط یا منظوری چاہیے ہو وہ سب سے پہلے ایوان صدر کے اسٹاف میں شامل سیکشن آفیسر کے پاس پہنچتی ہے جو ان افسران کی فہرست میں سب سے آخر میں آتے ہیں۔

سیکشن آفیسر اس فائل کا جائزہ لیتے ہیں۔ اب اس فائل میں دائیں جانب اس درخواست، ایکٹ کا متن درج ہوتا ہے اور اس کی تمام تر دستاویزات نتھی کی جاتی ہیں۔ اس فائل کی بائیں جانب منٹ شیٹ یا نوٹس فار کانسیڈریشن (این ایف سی) چسپاں کیا جاتا ہے، جہاں سیکشن آفیسر اس فائل سے متعلق مختصر انداز میں لکھتے ہیں کہ یہ فلاں فائل ہے جو قومی اسمبلی، سینیٹ یا فلاں وزارت سے آئی ہے اور یوں اسے اپروول کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری کو بھیج دیا جاتا ہے۔ یہاں سے فائل جوائنٹ سیکرٹری، پھر ڈپٹی سیکرٹری اور پھر سیکرٹری ٹو پریذیڈینٹ کے پاس پہنچتی ہے جو یہ فائل صدر کے پاس لے جاتے ہیں۔ ان تمام مراحل کے دوران اس فائل پر نوٹس لکھے جاتے ہیں، اس کو جانچا جاتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی کی صورت میں وہ پوری کی جاتی ہے یا متعلقہ وزارت کو واپس بھجوائی جاتی ہے۔ صدر کے پاس پہنچنے کے بعد اگر وہ اس پر تصدیق کی مہر ثبت کر دیں تو کام مکمل ہو جاتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ 'ڈس اپروول' کے ساتھ واپس بھیجی جاتی ہے۔ کسی بھی فائل کی واپسی بھی اسی چین آف کمانڈ کے تحت ہوتی ہے جس سے وہ پہلے صدر کے دفتر تک پہنچی تھی۔

سیکشن آفیسر فائل واپس ملنے پر اعتراضات کے ساتھ اسے متعلقہ ادارے، محکمے ، وزارت یا پارلیمنٹ بھیج دیتے ہیں۔ پارلیمانی امور پر نظر رکھنے والی سینیئر صحافی نوشین یوسف نے بتایا کہ اس معاملے پر آئین خاموش ہے کہ مشترکہ اجلاس میں بل واپس نہ جانے کی صورت میں آیا یہ قانون بن جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 'یہاں آئین میں کچھ کنفیوژن ہے۔ جب صدر بل پر دستخط کریں یا واپس بھیجیں تو دس دن میں مشترکہ اجلاس بلانا لازم ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Comment
Like
Tip icon image You can also reply to this email to leave a comment.

Unsubscribe to no longer receive posts from Pakistan Insider.
Change your email settings at manage subscriptions.

Trouble clicking? Copy and paste this URL into your browser:
https://pakistaninsiders.wordpress.com/2023/08/22/%d8%a7%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%86%d9%90-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d8%a2%d8%ae%d8%b1-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%da%86%d9%84%d8%aa%db%8c-%db%81%db%92/

WordPress.com and Jetpack Logos

Get the Jetpack app to use Reader anywhere, anytime

Follow your favorite sites, save posts to read later, and get real-time notifications for likes and comments.

Download Jetpack on Google Play Download Jetpack from the App Store
WordPress.com on Twitter WordPress.com on Facebook WordPress.com on Instagram WordPress.com on YouTube
WordPress.com Logo and Wordmark title=

Automattic, Inc. - 60 29th St. #343, San Francisco, CA 94110  

at August 22, 2023
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

No comments:

Post a Comment

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

[New post] Woods Hardware Building – Cincinnati, Ohio

...

  • [New post] Jungle Waterfall
    Markosun posted: " Tumpak Sewu, also known as Coban Sewu, is a tiered waterfall that is located between the Pronojiwo D...
  • [New post] Fake it till you make it: How to use what you don’t know to grow
    victo...
  • [New post] Mornings are always good in The Gallery at Redlands
    davidtripp posted: " Preparing to return to work on the "mules" watercolor I managed to rise early enough ...

Search This Blog

  • Home

About Me

Natureimpactfactor
View my complete profile

Report Abuse

Labels

  • 【ANDROID STUDIO】Await and Async
  • 【FLUTTER ANDROID STUDIO and IOS】animated opacity
  • 【GAMEMAKER】Parallax
  • 【PYTHON】Mean Estimated Accuracy Logistic Regression
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Mutex
  • 【Visual Studio Visual VB net】Map Network Drive Wizard

Blog Archive

  • August 2023 (660)
  • July 2023 (866)
  • June 2023 (796)
  • May 2023 (775)
  • April 2023 (809)
  • March 2023 (905)
  • February 2023 (834)
  • January 2023 (905)
  • December 2022 (865)
  • November 2022 (878)
  • October 2022 (940)
  • September 2022 (786)
  • August 2022 (745)
  • July 2022 (823)
  • June 2022 (903)
  • May 2022 (1064)
  • April 2022 (967)
  • March 2022 (786)
  • February 2022 (638)
  • January 2022 (726)
  • December 2021 (1190)
  • November 2021 (3136)
  • October 2021 (3242)
  • September 2021 (3141)
  • August 2021 (3246)
  • July 2021 (3249)
  • June 2021 (3143)
  • May 2021 (301)
Powered by Blogger.