Nature Impact Factor

Thursday, March 30, 2023

[New post] ترک اپوزیشن صدارتی انتخابات جیت سکتی ہے

Site logo image KHAWAJA UMER FAROOQ posted: " ترکیہ میں 2023ء میں ایک ساتھ ہونے جا رہے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات تاریخ کے اہم ترین انتخابات تصور کئے جا رہے ہیں اور دنیا بھر کی نظریں ابھی سے ان انتخابات کی جانب مرکوز ہیں۔ صدر ایردوان کے لئے یہ انتخابات ماضی کے تمام انتخابات سے یکسر مختلف ہیں اور " Pakistan Insider

ترک اپوزیشن صدارتی انتخابات جیت سکتی ہے

KHAWAJA UMER FAROOQ

Mar 30

ترکیہ میں 2023ء میں ایک ساتھ ہونے جا رہے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات تاریخ کے اہم ترین انتخابات تصور کئے جا رہے ہیں اور دنیا بھر کی نظریں ابھی سے ان انتخابات کی جانب مرکوز ہیں۔ صدر ایردوان کے لئے یہ انتخابات ماضی کے تمام انتخابات سے یکسر مختلف ہیں اور پہلی بار ان کو اپنے بیس سالہ دور اقتدار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ترکیہ میں آنے والے زلزلوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے جب کہ اپوزیشن اپنے آپ کو اس وقت مسندِ اقتدار پر بیٹھنے کے سہانے خواب کو حقیقت کےروپ میں دیکھ رہی ہے۔ اس بار بھی ترکیہ میں انتخابی صورتِ حال 2002ء کی صورتِ حال سے کافی حد تک مشابہت رکھتی ہے۔ (اگرچہ ابھی انتخابات میں دو ماہ باقی ہیں) اور اس بار بیس سال بعد پہلی بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔ اگرچہ آق پارٹی بیس سال سے برسر اقتدار ہے اور اسے عوامی حمایت بھی حاصل ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب اس کی حمایت میں کمی آتی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود رائے شماری کے نمایاں ادارے صدر ایردوان کے صدارتی انتخابات بڑی آسانی سے جیتنے سے متعلق سروے پیش گوئی کر رہے ہیں (اس قسم کے سرویز ذاتی رائے کے مطابق آق پارٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں)۔

شاید اس کی وجہ ان کمپنیوں پر بر سراقتدار آق پارٹی کا دبائو ہو سکتا ہے جب کہ عوامی جوش و خروش اور دیگر سرویز کمپنیوں کے سروے سے یہ حقیقت آشکار ہو رہی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مبنی '' ملت اتحاد '' پہلے سے بہت مضبوط ہو چکا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ صدر ایردوان اس وقت تک ترکیہ کی تاریخ کے طویل عرصہ تک اپنی حمایت کو جاری رکھنے والے یگانہ رہنما ہیں اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ ترکیہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے دنیا کے عظیم ممالک کی صف میں شامل کرنے والے واحد ترک رہنما ہیں۔ اس کے باوجود صدر ایردوان کی مقبولیت میں کمی آنے کی سادہ سی وجہ ان کا طویل عرصے برسر اقتدار رہنا اور عوام کا ان سے اُ کتا جانا بھی ہو سکتا ہے تاہم ان کی مقبولیت میں کمی آنے کی سب سے بڑی وجہ ملک میں ناقابلِ برداشت مہنگائی، افراطِ زر اور عوام کی بڑی تعداد کا غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہونا ہے۔

ترکیہ گزشتہ تین برسوں سے شدید افرطِ زر کے طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ اگرچہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی مالی حالت بہتر بنانے کی کوشش تو ضرور کی ہے لیکن تنخواہوں میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی اور تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ افراطِ زر کی شرح کو بلند کرنے کا باعث بنا۔ حکومت نے انتخابات سے قبل افراطِ زر پر قابو پانے کیلئے بڑی سنجیدگی سے قد م اٹھانا شروع کر دیے ہیں جس سے افراطِ زر کی شرح 55 فیصد تک گرانے میں کچھ حد تک کامیابی بھی حاصل کی ہے لیکن اپوزیشن نے اسے مسترد کرتے ہوئے ان اعدادو شمار کو غلط قرار دیا ہے۔ اپوزیشن، اس مہنگائی اور افراطِ زر کا سہارا لیتے ہوئے صدر ایردوان کے خلاف انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کے برسر اقتدار آنے کی صورت میں افرطِ زر کو سنگل ڈی جٹ میں لانے کی یقین دہانی کروا رہی ہے جس کے نتیجے میں اپوزیشن کے اتحاد کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ترکیہ کی تاریخ میں صدر ایردوان پہلے رہنما ہیں جو مسلسل بیس سال سے تمام انتخابات جیتنے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اوراب ان مشکل حالات سے نکلنے اور صدارتی انتخابات میں یقینی کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے نئے پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر چکے ہیں۔ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر ایردوان نے اپوزیشن کے اتحاد کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں ہی میں سے'' مملکت پارٹی '' ( جس کے رہنما اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت CHP سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے '' مملکت پارٹی '' تشکیل دے چکے ہیں ) کے چیئرمین محرم انجے کے لئے صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار کر چکے ہیں (اپوزیشن نے اسے ایردوان کی ناکام چال قرار دیا ہے ) تاکہ صدارتی انتخابات کے پہلے ہی رائونڈ میں اپوزیشن کے درمیان پھوٹ ڈلوا کر اور ان کے ووٹ تقسیم کرواتے ہوئے شکست سے دوچار کیا جا سکے اور دوسرے مرحلے کے انتخابات سے بچا جاسکے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایردوان انتخابات جیتنے اور شکست کو گلے لگانے کی بجائے آخری وقت تک جنگ جاری رکھتے ہوئے شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کے فن کے ماہرکے طورپر جانے جاتے ہیں۔

صدارتی انتخابات کے علاوہ پارلیمانی انتخابات بھی ترکیہ کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، اگر صدر ایردوان صدارتی انتخابات جیت بھی لیتے ہیں تو اس بار ان کے''جمہور اتحاد'' کو پارلیمنٹ میں پہلے جیسی برتری حاصل نہیں ہو سکے گی کیونکہ پارلیمانی انتخابات کے لئے اپوزیشن نے پاکستان کی جماعتوں کے اتحاد کا طریقۂ کار اپناتے ہوئے ، صدر ایردوان کے '' جمہور اتحاد'' کے مقابلے میں الگ الگ امیدواروں کی بجائے ملت اتحاد کے مشترکہ امیدوار کھڑے کرتے ہوئے کامیابی کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طریقۂ کار سے اپوزیشن کے '' ملت اتحاد '' کو '' جمہور اتحاد'' سے زیادہ نشستیں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

ڈاکٹر فر قان حمید

بشکریہ روزنامہ جنگ

Comment
Like
Tip icon image You can also reply to this email to leave a comment.

Unsubscribe to no longer receive posts from Pakistan Insider.
Change your email settings at manage subscriptions.

Trouble clicking? Copy and paste this URL into your browser:
https://pakistaninsiders.wordpress.com/2023/03/30/%d8%aa%d8%b1%da%a9-%d8%a7%d9%be%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b4%d9%86-%d8%b5%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%d8%ac%db%8c%d8%aa-%d8%b3%da%a9%d8%aa%db%8c-%db%81/

WordPress.com and Jetpack Logos

Get the Jetpack app to use Reader anywhere, anytime

Follow your favorite sites, save posts to read later, and get real-time notifications for likes and comments.

Download Jetpack on Google Play Download Jetpack from the App Store
WordPress.com on Twitter WordPress.com on Facebook WordPress.com on Instagram WordPress.com on YouTube
WordPress.com Logo and Wordmark title=

Learn how to build your website with our video tutorials on YouTube.


Automattic, Inc. - 60 29th St. #343, San Francisco, CA 94110  

at March 30, 2023
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

No comments:

Post a Comment

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

[New post] Woods Hardware Building – Cincinnati, Ohio

...

  • [New post] Jungle Waterfall
    Markosun posted: " Tumpak Sewu, also known as Coban Sewu, is a tiered waterfall that is located between the Pronojiwo D...
  • [New post] Fake it till you make it: How to use what you don’t know to grow
    victo...
  • [New post] Mornings are always good in The Gallery at Redlands
    davidtripp posted: " Preparing to return to work on the "mules" watercolor I managed to rise early enough ...

Search This Blog

  • Home

About Me

Natureimpactfactor
View my complete profile

Report Abuse

Labels

  • 【ANDROID STUDIO】Await and Async
  • 【FLUTTER ANDROID STUDIO and IOS】animated opacity
  • 【GAMEMAKER】Parallax
  • 【PYTHON】Mean Estimated Accuracy Logistic Regression
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Mutex
  • 【Visual Studio Visual VB net】Map Network Drive Wizard

Blog Archive

  • August 2023 (660)
  • July 2023 (866)
  • June 2023 (796)
  • May 2023 (775)
  • April 2023 (809)
  • March 2023 (905)
  • February 2023 (834)
  • January 2023 (905)
  • December 2022 (865)
  • November 2022 (878)
  • October 2022 (940)
  • September 2022 (786)
  • August 2022 (745)
  • July 2022 (823)
  • June 2022 (903)
  • May 2022 (1064)
  • April 2022 (967)
  • March 2022 (786)
  • February 2022 (638)
  • January 2022 (726)
  • December 2021 (1190)
  • November 2021 (3136)
  • October 2021 (3242)
  • September 2021 (3141)
  • August 2021 (3246)
  • July 2021 (3249)
  • June 2021 (3143)
  • May 2021 (301)
Powered by Blogger.