Nature Impact Factor

Thursday, March 30, 2023

[New post] تحریک انصاف : زمان پارک کے بعد

Site logo image KHAWAJA UMER FAROOQ posted: " اکتوبر 2011 کے جلسے کے بعد ایک نئی، مقبول اور بھرپور تحریک انصاف نے جنم لیا تھا، سوال یہ ہے کہ زمان پارک کے حالیہ واقعات کے بعد کی تحریک انصاف کیسی ہو گی؟ مقبولیت کسی بھی سیاسی جماعت کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ اقتدار سے محروم ہ" Pakistan Insider

تحریک انصاف : زمان پارک کے بعد

KHAWAJA UMER FAROOQ

Mar 30

اکتوبر 2011 کے جلسے کے بعد ایک نئی، مقبول اور بھرپور تحریک انصاف نے جنم لیا تھا، سوال یہ ہے کہ زمان پارک کے حالیہ واقعات کے بعد کی تحریک انصاف کیسی ہو گی؟ مقبولیت کسی بھی سیاسی جماعت کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ان کا یہ اثاثہ کم ہونے کی بجائے بڑھ گیا ہے، لیکن کیا یہ مقبولیت تحریک انصاف کا اثاثہ ہی رہے گی یا اس کی تندی تحریک انصاب کے لیے وبال بن جائے گی؟ زمان پارک کے حالیہ واقعات پر تحریک انصاف خوش ہے کہ اس نے ایک نئی قوت دریافت کی ہے۔ اس جماعت میں اگر کچھ اہل نظر موجود ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ فکر کرنے کا مقام ہے۔ یہ ایک سیاسی جماعت کا تعارف نہیں، جو زمان پارک کے حالیہ واقعات کے بعد تحریک انصاف کے دامن سے لپٹ چکا ہے۔ سیاسی مقبولیت اگر قانون سے بے نیاز ہو جائے تو معاشرے پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ تحریک انصاف کے پاس وقت ہو تو اس سوال پر غور کرنا چاہیے۔ جمہوریت میں سیاسی مقبولیت ایک فیصلہ کن عامل ضرور ہے لیکن جمہوریت اکثریت کی آمریت کا نام نہیں ہے۔

مقبولیت کسی بھی درجے پر پہنچ جائے، وہ ایک قانون اور ایک نظم کے تابع ہوتی ہے۔ مقبولیت اگر کسی لمحے میں، کسی بھی عنوان کے تحت اس نظم کو چیلنج کر دے تو اس کا حاصل انتشار ہے۔ ایک غیر معمولی طور پر مقبول رہنما کی فیصلہ سازی اگر سماج میں نظم و ترتیب کی بجائے ہیجان اور انتشار کا باعث بننے لگے تو خیر خواہی کا تقاضا یہ ہے کہ اسے بتایا جائے کہ ان راستوں کی مسافت کتنی ہی بھلی کیوں نہ ہو ان کے اختتام پر منزل نہیں، بھول بھلیاں ہوں گی۔ پولیس زمان پارک ایک وارنٹ آرڈر لے کر گئی تھی۔ یہ ایک نا قابل ضمانت وارنٹ تھا۔ ایسا نہ تھا کہ کسی وزیراعلیٰ یا سیاسی حریف کے حکم پر انہیں گرفتار کیا جا رہا تھا۔ یہ انتظامی حکم نہ تھا، یہ عدالتی حکم تھا۔ اس کی جس طرح مزاحمت کی گئی، یہ قابل تحسین نہیں ہے۔ یہ پریشان کن رویہ ہے۔ سیاست اپنی اخلاقی قوت پر کھڑی ہوتی ہے، پیٹرول بموں، مورچوں اور تصادم پر نہیں۔ اسے معتبر بھی اس کا اخلاقی وجود ہی کرتا ہے، تصادم نہیں۔ زمان پارک میں جو راستہ اختیار کیا گیا ہے، اس کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، وہ ایک سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتیں۔

عمران خان عدالتوں میں طلب کیے جانے والے پہلے رہنما نہیں۔ اس طلبی پر جس طرح کا رد عمل دیا گیا ہے یہ البتہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ قدم قدم پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جارج آرول کے 'اینیمل فارم' کی طرح یہاں بھی کچھ لوگ ہیں جو 'کچھ زیادہ ہی برابر' ہیں۔ حتیٰ کہ اگر عدالتوں میں ایک ملزم کے طور پر پیش ہوں تو عدالت کا مقام بھی بدلنا پڑتا ہے اور حاضری لگانے بھی عدالتی عملے کو ان کی خدمت میں حاضر ہونا پڑتا ہے۔ ایک ریاست کے اندر جس پر الزام ہو، اسے عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ ملزم کو اپنے حق میں جو کہنا ہوتا ہے عدالت میں کہا جاتا ہے۔ عدالت میں پیش ہونے کا یہ انداز انتہائی خطرناک ہے کہ مقبولیت کا سونامی ملزم کے ہمراہ ہو اور عدالتوں پر دھاوا ہی بول دیا جائے۔ زمان پارک کے وقوعے کے بعد تحریک انصاف کے بیانیے میں شدت آتی جا رہی ہے۔ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ یہاں سیاسی مخالفت نہیں، بلکہ دو فوجیں آمنے سامنے مورچہ زن ہیں اور دلاوری اب یہی ہے کہ ریاستی نظم اگر عمران خان کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرتا تو اسے روند دیا جائے۔

یہ رجحان اس ملک کے لیے، اس معاشرے کے لیے اور خود تحریک انصاف کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ عمران خان کے گھر کا دروازہ جس طرح کرین سے توڑا گیا، یہ بھی ایک غیر ضروری اور نامناسب اقدام ہے۔ تحریک انصاف کو مگر داد رسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔ ایک سیاسی جماعت کو یہی زیب دیتا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مقدمہ پیش کرے اور اسے کوئی اشتعال دلایا بھی جائے تو وہ اسے کامیاب نہ ہونے دے۔ اپنی وکٹ پر کھیلے۔ اشتعال انگیز رد عمل بڑا ہی نشاط انگیز ہوتا ہے۔ جوان کارکنان میں اس سے ایک نئی قوت سی آ جاتی ہے، لیکن اگر اسے حکمت عملی ہی بنا لیا جائے تو یہ ایک آسیب بن کر لوٹتا ہے اور اپنی ہی صفوں کو تہس نہس کر دیتا ہے۔ تحریک انصاف کو اس آسیب سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وقت نے اسے دو راہے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اب اسی نے کرنا ہے کہ اس کی ترجیح کیا ہے۔

آصف محمود

بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو

Comment
Like
Tip icon image You can also reply to this email to leave a comment.

Unsubscribe to no longer receive posts from Pakistan Insider.
Change your email settings at manage subscriptions.

Trouble clicking? Copy and paste this URL into your browser:
https://pakistaninsiders.wordpress.com/2023/03/30/%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81-%d8%b2%d9%85%d8%a7%d9%86-%d9%be%d8%a7%d8%b1%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af/

WordPress.com and Jetpack Logos

Get the Jetpack app to use Reader anywhere, anytime

Follow your favorite sites, save posts to read later, and get real-time notifications for likes and comments.

Download Jetpack on Google Play Download Jetpack from the App Store
WordPress.com on Twitter WordPress.com on Facebook WordPress.com on Instagram WordPress.com on YouTube
WordPress.com Logo and Wordmark title=

Learn how to build your website with our video tutorials on YouTube.


Automattic, Inc. - 60 29th St. #343, San Francisco, CA 94110  

at March 30, 2023
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

No comments:

Post a Comment

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

[New post] Woods Hardware Building – Cincinnati, Ohio

...

  • [New post] Jungle Waterfall
    Markosun posted: " Tumpak Sewu, also known as Coban Sewu, is a tiered waterfall that is located between the Pronojiwo D...
  • [New post] Fake it till you make it: How to use what you don’t know to grow
    victo...
  • [New post] Mornings are always good in The Gallery at Redlands
    davidtripp posted: " Preparing to return to work on the "mules" watercolor I managed to rise early enough ...

Search This Blog

  • Home

About Me

Natureimpactfactor
View my complete profile

Report Abuse

Labels

  • 【ANDROID STUDIO】Await and Async
  • 【FLUTTER ANDROID STUDIO and IOS】animated opacity
  • 【GAMEMAKER】Parallax
  • 【PYTHON】Mean Estimated Accuracy Logistic Regression
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Mutex
  • 【Visual Studio Visual VB net】Map Network Drive Wizard

Blog Archive

  • August 2023 (660)
  • July 2023 (866)
  • June 2023 (796)
  • May 2023 (775)
  • April 2023 (809)
  • March 2023 (905)
  • February 2023 (834)
  • January 2023 (905)
  • December 2022 (865)
  • November 2022 (878)
  • October 2022 (940)
  • September 2022 (786)
  • August 2022 (745)
  • July 2022 (823)
  • June 2022 (903)
  • May 2022 (1064)
  • April 2022 (967)
  • March 2022 (786)
  • February 2022 (638)
  • January 2022 (726)
  • December 2021 (1190)
  • November 2021 (3136)
  • October 2021 (3242)
  • September 2021 (3141)
  • August 2021 (3246)
  • July 2021 (3249)
  • June 2021 (3143)
  • May 2021 (301)
Powered by Blogger.