Nature Impact Factor

Monday, December 12, 2022

[New post] دنیا کے نصف جمہوری ملکوں میں جمہوریت زوال پذیر ہے : رپورٹ

Site logo image KHAWAJA UMER FAROOQ posted: " ایک بین الاقوامی تھنک ٹینک کے مطابق یوکرین میں جنگ اور معاشی بحران نے دنیا بھر میں جمہوریت کی صورتِ حال کو متاثر کیا ہے اور دنیا کے نصف سے زائد جمہوری ممالک میں جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فور ڈیموکریسی اینڈ الیکٹرول اسسٹنس (آئیڈیا) کے" Pakistan Insider

دنیا کے نصف جمہوری ملکوں میں جمہوریت زوال پذیر ہے : رپورٹ

KHAWAJA UMER FAROOQ

Dec 12

ایک بین الاقوامی تھنک ٹینک کے مطابق یوکرین میں جنگ اور معاشی بحران نے دنیا بھر میں جمہوریت کی صورتِ حال کو متاثر کیا ہے اور دنیا کے نصف سے زائد جمہوری ممالک میں جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فور ڈیموکریسی اینڈ الیکٹرول اسسٹنس (آئیڈیا) کے ڈائریکٹر کیساس زیمورا کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت دنیا میں جمہوریت کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ سیاست میں آنے والی گراوٹ کا بنیادی سبب یوکرین جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت و سیاست میں گراوٹ سے مراد یہ ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سوال بڑھ رہے ہیں۔ قانون کی حکمرانی خطرے میں ہو سکتی ہے اور شہریوں کی آزادیوں پر حد بندیاں بڑھتی جاری ہیں۔ انٹرنیشنل آئیڈیا کی جاری کردہ درجہ بندی میں ایسے ممالک کو 'بیک سلائیڈنگ' کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے جن کا نظام جمہوری تو ہے لیکن وہاں جمہوریت گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔

ان ممالک کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے اور ان میں امریکہ، برازیل، ہنگری، بھارت، موریشس، پولینڈ کے علاوہ رواں برس ایل سلواڈور بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ حالیہ رپورٹ میں امریکہ کے بارے میں آئیڈیا کے ڈائریکٹر کیساس زیمورا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہم امریکہ میں دیکھ رہے ہیں وہ بہت فکر مندی کی بات ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاسی تقسیم بڑھتی جارہی ہے، ادارے غیر مؤثر ہو رہے ہیں اور شہری آزادیوں کو خدشات لاحق ہیں۔ کیساس زیمورا کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کی شفافیت پر بلا ثبوت سوال اٹھانے کے نئے سیاسی رجحان کی وجہ سے امریکہ میں سیاسی تقسیم اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب صرف نئی حکومت کے انتخابات سے یہ خلیج دور نہیں ہو گی۔

آمریت بڑھ رہی ہے
انٹر نیشنل آئیڈیا کی رپورٹ میں 173 ممالک کا جائزہ شامل ہے جن میں سے 104 جمہوری ممالک ہیں اور 52 ممالک میں جمہوریت گراوٹ کا شکار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 ممالک آمریت کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ جمہوریت کی جانب سفر کرنے والے ممالک اس تعداد سے نصف یعنی 13 ہیں۔ اسی طرح 2022 میں دنیا کی مختلف مطلق العنان حکومتوں کے جبر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس حوالے سے خاص طور پر افغانستان، بیلاروس، کمبوڈیا، مشرقی افریقی ملک کوموروس، نکاراگوا کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برِ اعظم ایشیا کی 54 فی صد آبادی ایسے جمہوری نظام میں رہتی ہے جہاں آمرانہ طرزِ حکمرانی بڑھی ہے۔ جب کہ افریقہ نے مشکل حالات کے باوجود آمریت کے خلاف مزاحمت دکھائی ہے۔ عرب دنیا میں جمہوریت کے لیے اٹھنے والی احتجاجی لہر 'عرب بہار' کو گزرے ایک دہائی ہو چکی ہے۔ لیکن مشرقِ سطیٰ دنیا کا ایسا خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ مطلق العنان حکومتیں قائم ہیں اور سوائے عراق، اسرائیل اور لبنان کے کہیں جمہوریت نہیں۔ یورپ میں تقریباً نصف یعنی 17 ممالک میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جمہوری نظام کمزور ہوا ہے۔

پاپولر سیاست کرنے والوں سے جمہوریت کو خطرہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمہوری ممالک کو عدم استحکام اور بے چینی کے حالات میں اپنا توازن برقرار رکھنے کا مسئلہ درپیش ہے۔ خاص طور پر پاپولسٹ سیاست دان دنیا میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور عوامی مقبولیت کی بنیاد پر ان کی سیاسی مہمات سے جمہوریت یا تو جمود کا شکار ہے یا ابتری کا۔ ڈائریکٹر آئیڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں جمہوریت کی ترقی رک گئی ہے جو کہ ہمارے عہد کے اہم ترین مسائل میں شامل ہے۔

بہتری کے امکان
آئیڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکلات بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہتری کے امکان بھی پیدا ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی ممالک میں عوام کے اپنی حکومتوں سے اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ ایشیا میں بچوں کی صحت اور لاطینی امریکہ میں تولیدی حقوق سے متعلق آگاہی بڑھی ہے اور اسی طرح عالمی سطح پر نوجوان ماضی کے مقابلے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیادہ پرجوش انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل آئیڈیا کے ڈائریکٹر کیساس زیمورا کا کہنا ہے کہ ایران جیسے ملک بھی ہیں جہاں لوگ اب آزادی، برابری اور وقار کے لیے گھروں س نکل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہیں کہیں دیے ٹمٹماتے نظر آتے ہیں لیکن مجموعی طور پر تاریکی زیادہ ہے۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو

Comment
Like
Tip icon image You can also reply to this email to leave a comment.

Unsubscribe to no longer receive posts from Pakistan Insider.
Change your email settings at manage subscriptions.

Trouble clicking? Copy and paste this URL into your browser:
https://pakistaninsiders.wordpress.com/2022/12/12/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%b5%d9%81-%d8%ac%d9%85%db%81%d9%88%d8%b1%db%8c-%d9%85%d9%84%da%a9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d9%85%db%81%d9%88%d8%b1%db%8c%d8%aa-%d8%b2%d9%88/

Powered by WordPress.com
Download on the App Store Get it on Google Play
at December 12, 2022
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

No comments:

Post a Comment

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

[New post] Woods Hardware Building – Cincinnati, Ohio

...

  • [New post] Woods Hardware Building – Cincinnati, Ohio
    ...
  • [New post] What to do with a hole in the floor?
    PMu posted: "I post a drawing everyday so make sure you follow so you don't miss out on tomorrow's doodle! I...
  • [New post] Jungle Waterfall
    Markosun posted: " Tumpak Sewu, also known as Coban Sewu, is a tiered waterfall that is located between the Pronojiwo D...

Search This Blog

  • Home

About Me

Natureimpactfactor
View my complete profile

Report Abuse

Labels

  • 【ANDROID STUDIO】Await and Async
  • 【FLUTTER ANDROID STUDIO and IOS】animated opacity
  • 【GAMEMAKER】Parallax
  • 【PYTHON】Mean Estimated Accuracy Logistic Regression
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Mutex
  • 【Visual Studio Visual VB net】Map Network Drive Wizard

Blog Archive

  • August 2023 (660)
  • July 2023 (866)
  • June 2023 (796)
  • May 2023 (775)
  • April 2023 (809)
  • March 2023 (905)
  • February 2023 (834)
  • January 2023 (905)
  • December 2022 (865)
  • November 2022 (878)
  • October 2022 (940)
  • September 2022 (786)
  • August 2022 (745)
  • July 2022 (823)
  • June 2022 (903)
  • May 2022 (1064)
  • April 2022 (967)
  • March 2022 (786)
  • February 2022 (638)
  • January 2022 (726)
  • December 2021 (1190)
  • November 2021 (3136)
  • October 2021 (3242)
  • September 2021 (3141)
  • August 2021 (3246)
  • July 2021 (3249)
  • June 2021 (3143)
  • May 2021 (301)
Powered by Blogger.